ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

پاکستانی نژاد اداکار کمیل ننجیانی سائنس فکشن فلم میں انجلینا جولی کیساتھ جلوے دکھائینگے

datetime 6  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاس اینجلس (این این آئی)آسکر نامزد پاکستانی نژاد کامیڈین کمیل ننجیانی یوں تو امریکہ میں متعدد ایوارڈ اپنے نام کر چکے ہیں اور کئی پروگرامات کی میزبانی کے ساتھ متعدد امریکی فلموں، ٹی وی سیریلز، ویڈیو گیمز اور ویب سائٹ سیریز میں کام کر چکے ہیں انہیں سب سے زیادہ

شہرت ایچ بی او ٹی وی کے کامیڈی سیریل ڈرامہ سے ملی۔ اطلاعات ہیں کہ کمیل ننجیانی جلد ہی مارول اسٹوڈیو کے بینر تلے ریلیز ہونیوالی سپر ہیرو سائنس فکشن فلم میں آسکر ایوارڈ یافتہ انجلینا جولی کیساتھ جلوے دکھاتے نظر آئینگے۔41 سالہ کمیل ننجیانی کو انجلینا جولی کی آنیوالی فلم ’دی اٹرنلز‘ میں کاسٹ کئے جانے سے متعلق اداکار اور فلم اسٹوڈیو کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔مارول اسٹوڈیو نے فوری طور پر کمیل ننجیانی کو ’دی اٹرنلز‘ میں کاسٹ کرنے یا نہ کرنے کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے ۔’دی اٹرنلز‘ کی کہانی 1976 میں شائع ہونیوالے کامک ناول سے لی گئی ہے، اس فلم کی ہدایات چلوئے زاؤ دیں گی۔فلم میں انجلینا جولی ’سیرسی‘ کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی جو انسانوں کی آبادی اور اس دنیا سے دور جانے سے نہیں گھبراتیں۔ایڈونچر سائنس فکشن سپر ہیرو فلم ’دی اٹرنلز‘ کی شوٹنگ جلد شروع کی جائیگی اور خیال کیا جا رہا ہے کہ فلم کی ٹیم آئندہ کچھ ہفتوں میں کمیل ننجیانی کو کاسٹ کرنے کے حوالے سے تصدیق کرے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…