بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

طیفا ان ٹربل کو کامیاب بنانے پر مداحوں کا شکر گزار ہوں، جلد فلم کا سیکوئل بناؤنگا، ٹیم کے ہر ہنر مند فنکاروں کی دل سے قدر کرتا ہوں : علی ظفر

datetime 6  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) پاکستان کے سپرسٹار علی ظفر اور مایا علی کی سپرہٹ فلم طیفا ان ٹربل کے50کروڑ کا بزنس مکمل ہونے پر کراچی کے علاقے ڈیفنس میں شاندار جشن منایا گیاجس میں فنکاروں، ہنرمندوں، موسیقاروں، فلم سازوں، ہدایت کاروں اور فیشن انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔تقریب میں ایک طرف ’جوانی پھر نہیں آنی 2‘کے ہیرو ہمایوں سعید، علی ظفر کو مبارکباد دے رہے تھے۔

تو دوسری طرف ’لوڈویڈنگ ‘ کے ہدایت کار نبیل قریشی اور پروڈیوسر فضا علی مرزا فلم کی تمام کاسٹ کو مبارکباد دے رہیں تھیں۔فلم’ رانگ نمبر 2‘ کے ہدایت کار یاسر نواز، ندا یاسر،’ لاہور سے آگے‘ کے پروڈیوسر وجاہت رؤف، نام ور گلوکار عمّو، ٹیلی وڑژن انڈسٹری کے سینئر اداکار محمود اسلم، بہروز سبزواری، جاوید شیخ کے صاحبزادے اور مشہور اداکار شہزاد شیخ، نامور گلوکارہ کومل رضوی، معروف کوریو گرافر حسن رضوی، خوب صورت ماڈل نادیہ حسین، نبیلہ اور طیفا ان ٹربل کے ہدایت کار احسن رحیم اور فلم کی پروڈیوسر عائشہ علی ظفر تمام مہمانوں سے مبارک باد وصول کرتے رہے۔اس موقع پر سپراسٹار علی ظفر نے اپنے مداحوں کو خوش خبری سناتے ہوئے کہا کہ جس طرح آپ نے طیفا ان ٹربل کو کامیاب بنایا، اب میں نے فیصلہ کیا ہے کہ اس کا شان دار سیکوئل بنایا جائے جس کا نام طیفا ان ٹربل پارٹ ٹو ہوگا۔ یہ فلم آئندہ برس ریلیز ہوگی، میں اپنی ٹیم کے ایک، ایک ہنرمند اور فنکار کی دل سے قدر کرتا ہوں اور خاص طور پر اپنی بیگم عائشہ، جو اس فلم کی پروڈیوسر بھی تھیں، کا شکرگزار ہوں۔علی ظفر نے کہا کہ مجھے چھنّو کے زمانے میں احسن رحیم نے بہت پروموٹ کیا، آج میں ان کی وجہ سے سپراسٹار بنا ہوں۔ کراچی کے تمام فن کار دوستوں کا شکریہ جو تقریب میں شریک ہوئے اور میری خوشیوں کو دوبالا کیا۔علی ظفر نے ہمایوں سعید کو تالیوں کی گونج میں سٹیج پر بلایا اور کہا کہ میں ان کی بڑی عزت کرتا ہوں، انہوں نے تین سپرہٹ فلمیں، پاکستان فلم انڈسٹری کو دیں۔جواب میں ہمایوں سعید نے علی ظفر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرے پاس ڈراموں کیلئے گانے لے کر آتے تھے اور میں ان کو ہمیشہ یہ کہتا تھا کہ تم فلموں میں ہیرو آؤ، زبردست کامیابی ملے گی، اور پھر ایسا ہی ہوا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…