ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

عطااللہ عیسیٰ خیلوی کا ان کی موت کی جھوٹی خبرپھیلانے والوں کیلئے پیغام

datetime 5  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) پاکستان کے مایہ نازگلوکارعطااللہ عیسیٰ خیلوی نے سوشل میڈیا پران کی موت کی جھوٹی خبرپھیلانے والوں کے لیے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ خدا ایسے لوگوں کو ہدایت دے۔بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکارعطااللہ عیسیٰ خیلوی بھی دیگر فنکاروں کی طرح موت کی جعلی

خبروں کا شکارہونے سے نہ بچ سکے۔ سوشل میڈیا پر ان کی موت سے متعلق جھوٹی خبریں گردش کرنے کے بعد عطااللہ کا ویڈیو پیغام سامنے ا?یا ہے جس میں انہوں نے اپنے صحت مند ہونے کی تصدیق کی ہے۔ ویڈیو پیغام میں عطااللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنے تمام چاہنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ بالکل صحت مند ہیں اوراسپتال سے گھر واپس آگئے ہیں۔عطااللہ عیسیٰ خیلوی نے مزید کہا کہ بیماری کے دوران سوشل میڈیا پرکچھ لوگوں نے ان کے خلاف عجیب وغریب باتیں پھیلائیں، مجھے ان لوگوں سے کوئی گلہ نہیں، تاہم میں خدا سے دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ انہیں ہدایت دے۔ بعد ازاں انہوں نے اْن تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے بیماری کے دوران ان کی صحت وتندرستی کے لیے دعائیں کیں اوران کے لیے نیک تمناؤں کا اظہارکیا۔ عطااللہ عیسیٰ خیلوی نے کہا کہ یہ لوگوں کی دعاؤں کا ہی نتیجہ ہے کہ میں جلد صحت یاب ہوا۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے گلوکار عطااللہ عیسیٰ خیلوی کو کمر میں شدید درد کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا تھا تاہم سوشل میڈیا پر ان کی موت کی جھوٹی خبر گردش کرنے کے باعث ان کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…