اتوار‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2026 

ماہرہ خان میری بیٹی جیسی ہے، عشرت فاطمہ کی ماہرہ خان کیلئے نیک تمنائیں

datetime 3  اپریل‬‮  2019 |

کراچی(این این آئی) نامورپاکستانی نیوزکاسٹرعشرت فاطمہ نے اداکارہ ماہرہ خان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔خبریں پڑھنے کے منفرد انداز سے لوگوں کے دل موہ لینے والی پاکستانی سرکاری ٹی وی چینل کی نامور اورلیجنڈ نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ کو23 مارچ کو صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔ عشرت فاطمہ کے خبر یں پڑھنے کے منفرد انداز کے باعث لوگ آج بھی نہ صرف ان کی عزت کرتے ہیں بلکہ ان سے بے حد محبت بھی کرتے ہیں۔ عشرت فاطمہ کی مداحوں میں اداکارہ ماہرہ خان بھی شامل ہیں۔

حال ہی میں سول اعزازسے نوازے جانے کے بعد عشرت فاطمہ کو ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں بطور مہمان مدعو کیا گیا جہاں میزبان کے کہنے پر انہوں نے اپنے انداز میں خبریں پڑھ کر ماضی کی یاد تازہ کردی۔عشرت فاطمہ کے خبریں پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور اداکارہ ماہرہ خان نے یہ ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کراتے ہوئے عشرت فاطمہ کو لیجنڈ قراردیا اور کہا بچپن کی یاد تازہ ہوگئی۔عشرت فاطمہ نے ماہرہ خان کی محبت کے جواب میں انہیں اپنی سب سے پیاری بیٹی قرار دیا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے


اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…