نیویارک (این این آئی)رابرٹ ڈاؤنی اوراسکارلٹ جانسن کی سپر ہیرو ایکشن فلم’’ایونجرز:اینڈ گیم‘‘26اپریل کو سینما گھروں میں دھوم مچائے گی۔2012کی دی ایونجرز ،2015کی دی ایج آف الٹرون اور 2017کی ایونجرز؛ وار انفینیٹی کی اس اگلی کڑی کی ہدایتکاری انتھونی روسو اورجوئے روسو نے مشترکہ طور پر دی ہے۔جس میں رابرٹ ڈاؤنی جونیئر، کرس ایوانز،کرس ہیمسورتھ،مارک رفالو،جیریمی رینر،سیموئل ایل جیکسن، اسکارلٹ جانسن،الزبتھ اولسن،کوبی اسملڈرز اور آرون ٹیلر جانسن مارول کامکس پروڈکشنز کی
سابقہ فلموں کے کرداروں میں موجود ہیں۔ڈیو بیٹسٹا، زوئے سیلڈانا،کرس پریٹ،بریڈلے کوپر،ٹام ہیڈلٹن سمیت کئی نامور اداکار بھی ان فلم میں جلوہ گر ہورہے ہیں۔کیون فیج کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی اس بار نئے ولن کو منظرِ عام پر لائی ہے جو انسانوں کو اپنا دشمن سمجھتے ہوئے انہیں صفحہِ ہستی سے مٹانا چاہتا ہے۔ایونجرز کی ٹیم آسے روکنے میں مصروف ہے،مارول اسٹوڈیوز کے اشتراک سے بننے والی یہ سپر ہیرو فلم والٹ ڈزنی اسٹوڈیوز موشن پکچرز کے بینرتلے26اپریل کو سینما گھروں پر تہلکہ مچائے گی۔