نیویارک(این این آئی)ہدایتکار ٹم برٹن کی فینٹاسی ایڈونچر فلم’’ ڈمبو‘‘ آئی اورچھاگئی ۔سرکس کے اْڑتے ہاتھی نے تین دنوں میں پینتالیس ملین ڈالر یعنی چھ ارب سے زائد کمائی کرکے باکس آفس پرقبضہ کرلیا ہے۔ڈزنی کارٹون کلاسک نے دنیا بھرمیں مجموعی طورپراکہترملین ڈالریعنی دس ارب روپے کا کما لیے جبکہ گزشتہ ہفتے ریلیزہونے والی خوفناک فلم ’Us ‘ نے اس ہفتے تینتیس
اعشاریہ چھ ملین پونے پانچ ارب روپے سمیٹے اوردوسرے نمبرپرآگئی ۔ڈزنی کی ’’ کیپٹن مارویل ‘‘ کا چوتھے ہفتے بھی باکس آفس پرسحر برقرارہے، اس ہفتے فلم نے بیس ملین ڈالر یعنی دو ارب اکاسی کروڑ سے زائد رقم کما لیے۔دنیا بھرمیں فلم کا بزنس نوسونوے ملین ڈالر یعنی ایک کھرب انتالیس کروڑروپے ہوگیا۔اگلے ہفتے ’’ کیپٹن مارویل‘‘ بلین ڈالرکلب میں شامل ہونے والی فلم بن جائے گی ۔