بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

مہوش حیات کی فلم ’’چھلاوا‘‘ کا ٹیزر منظرعام پر آگیا

datetime 29  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) اداکارہ مہوش حیات کی فلم ’’چھلاوا‘‘ کا ٹیزر منظر عام پر آگیا جس میں مہوش حیات اور اظفر رحمان کی خوبصورت کیمسٹری نے شائقین کے دل جیت لیے۔اداکارہ مہوش حیات اوراظفررحمان کی فلم ’’چھلاوا‘‘ کا انتظار شائقین بے چینی سے کررہے ہیں، طویل انتظار کے بعد ’’چھلاوا‘‘کا ٹیزر منظرعام پر آگیا۔ ٹیزر میں مہوش حیات اوراظفر رحمان کے درمیان خوبصورت کیمسٹری دکھائی گئی ہے جب کہ دونوں کی شادی کے مناظر بھی ٹیزر میں شامل ہیں تاہم ایک منٹ 19 سیکنڈ کے ٹیزر میں جہاں مہوش حیات کامیڈی کرتی

نظرآرہی ہیں وہیں ان کے کافی جذباتی سین بھی ہیں۔ٹیزر کو دیکھ کر فلم کی کہانی سمجھنا مشکل ہے تاہم فلم میں شادی کے مناظر، جذباتی سین، کامیڈی اور مہوش حیات کے آئٹم نمبر سمیت وہ تمام مصالحہ موجود ہے جو ایک کمرشل فلم کی کامیابی کے لیے ضروری ہے۔ہدایت کار وجاہت رؤف کی فلم’’چھلاوا‘‘میں اداکارہ مہوش حیات اور اظفر رحمان کے علاوہ اداکارہ زارا نور عباس، اسد صدیقی، عاشر وجاہت، محمود اسلم اورعدنان شاہ شامل ہیں۔ فلم عید الفطر کے موقع پر فواد خان اور ماہرہ خان کی فلم’’مولاجٹ‘‘کے ساتھ ریلیز کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…