بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

فنکار بھی شوہر کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والی اسماء عزیز کے حق میں بول پڑے

datetime 28  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فنکار بھی لاہور میں شوہر کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون اسماء عزیز کے حق میں بول پڑے۔ اس حوالے سے امریکہ میں مقیم سینئر اداکارہ بندیا ،احسن خان ،شبنم مجید ،ببرک شاہ ،عینی طاہرہ ،نور ،میرا ،ماورا حسین،نیلم منیر،مہک نور اور پروڈیوسر آمنہ بٹ نے کہا کہ عورت ماں ، بہن اور بیٹی کے روپ میں ایک خوبصورت ترین رشتہ ہے۔ دین اسلام نے عورت کو بڑے عزت و احترام کا درجہ دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسماء عزیز نے پسند کی شادی کی۔

اور اس سے جو بھی غلطی ہوئی ہم اس بحث میں نہیں پڑتے ،ہر انسان اپنے اچھے اور برے عمل کا جواب دہ خود ہے مگر کسی پر ظلم ہوتا دیکھ کر مسلمان کا خاموش رہنا اسکا شیوہ نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اسماء کے ساتھ اسکے شوہر نے جس قدر ذلت آمیز سلوک کیا ہے اس پر اسے کڑی سے کڑی سزا ملنی چاہیے ۔جبکہ امریکہ میں مقیم اداکارہ بندیا نے کہا کہ ایسے افراد کو نشان عبرت بنانے کے لئے انہیں بھی سرعام سڑکوں پر رقص کروا کے انکے بال کاٹنے چاہیے تاکہ پھر کسی کو کسی پر ظلم کرنے کا تصور بھی نہ ہو ۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…