جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

اقوام متحدہ نے فیشن انڈسٹری کو ماحولیاتی تباہی کادوسرا بڑا سبب قراردیدیا

datetime 27  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ (یو این) نے دنیا میں ماحولیاتی تباہی کا دوسرا بڑا سبب فیشن انڈسٹری کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فیشن انڈسٹری میں سالانہ تقریباً 93 ارب کیوبک میٹر پانی استعمال ہوتا ہے اور اس میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔یواین کے ٹریڈ اینڈ ڈیولپمنٹ (یو این سی ٹی اے ڈی) کے تحت منعقدہ کانفرنس میں انکشاف کیا گیا کہ یک جینز کی تیاری میں مجموعی طور پر 7 ہزار 500 لیٹر پانی درکار ہوتا ہے۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ ’فیشن انڈسٹری میں سالانہ تقریباً 93 ارب کیوبک میٹر پانی استعمال ہوتا ہے جو کہ 50 لاکھ لوگوں کی بنیادی ضرورت پوری کرنے کے لیے کافی ہے۔کانفرنس کے شرکا نے فیشن انڈسٹری کے بزنس ماڈل کو تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ ’فاسٹ فیشن‘ کے تحت صارفین کو استعمال شدہ کپڑوں کو فوری تلف کرنے اور کم قیمت پر نت نئے ڈیزائن کے کپڑے خریدنے کے رحجان سے ماحولیاتی بربادی میں اضافہ ہورہا ہے۔ماہرین نے انکشاف کیا کہ ملبوسات کی تیاری کے دوران فیشن انڈسٹری سے منسلک مشینوں سے جو کاربن خارج ہوتا ہے وہ مجموعی طور پر تمام بین الاقوامی پروازوں اور میری ٹائم شپنگ سے خارج ہونے والے کاربن کے برابر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ’فیشن انڈسٹری سے خارج ہونے والا سالانہ 5 لاکھ ٹن مائیکروفائبر سمندر کی نذر کر دیا جاتا ہے۔ماحولیاتی ماہرین نے کہا کہ 2000 سے 2014 کے درمیانی عرصے میں کپڑوں کی پیداوار میں سو گنا اضافہ ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ فیشن انڈسٹری دنیا بھر میں خارج ہونے والی زہریلی گیس میں 8 فیصد حصہ فیشن انڈسٹری کا ہے جس کا سبب انڈسٹری میں تیار ہونے والے کپڑے اور جوتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ’فیشن انڈسٹری اپنے کارخانوں کو رواں دواں رکھنے کے لیے کوئلہ اور قدرتی گیس پر انحصار کرتے ہیں۔ماہرین نے خبردار کیا کہ اگر فیشن انڈسٹری کی جانب سے فاسٹ فیشن کا رویہ اسی رفتار سے جاری رہا تو 2030ء میں زہریلی گیس کا اخراج 8 فیصد سے بڑھ کر 50 فیصد ہو جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…