جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

مہوش حیات کا خود پر ہونے والی مسلسل تنقید پر صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا

datetime 27  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) تمغہ امتیاز ملنے پر اداکارہ مہوش حیات کی ایک طرف شوبز ستاروں سے لفظی جنگ جاری ہے تو دوسری جانب وہ سوشل میڈیا ناقدین کا جواب دینے میدان میں آگئیں۔زیرعتابِ مہوش حیات کا خود پر ہونے والی مسلسل تنقید پر صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا اور مہوش حیات کا کہنا ہے کہ مجھے تمغہ امتیاز ملنے پر بحث کی جارہی ہے کہ آیا میں اس اعزاز کی اہل ہوں یا نہیں، ہر کوئی اپنی رائے دینے کا حق رکھتا ہے اور میں اس بات کا احترام بھی کرتی ہوں لیکن مجھے طوائف ، جسم فروش، بازاری عورت اور بہت کچھ کہا گیا

اور یہ باتین تسلسل کے ساتھ کی گئیں لیکن ان کی مجھے کوئی پرواہ نہیں۔مہوش حیات نے کہا کہ ہم ایسی انڈسٹری سے ہیں جوکہ گلیمرس سے بھرپور ہے لیکن اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ ہم نے اپنے اقدار کو بھلا دیا، کس نے اْن کو یہ اجازت دی ہے کہ میرے نام پرکیچڑ اچھالیں حالانکہ یہ لوگ مجھے ٹھیک سے جانتے بھی نہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ اعزاز ملنے کے معاملے پر گزشتہ دو ہفتے سے جو کچھ ہو رہا ہے اس نے میری آنکھیں کھول دی ہیں تاہم میں اپنے ناقدین اور حامیوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے مجھے مضبوط بنایا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…