منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

بھارتی فلم انڈسڑی میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی معروف اداکارہ کون ہیں ؟ تفصیلات جانئے اس خبر میں

datetime 27  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی)بھارتی فلم انڈسڑی کی معروف اداکارہ کنگنارناوت بالی ووڈ کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ بن گئی ہیں جوآئندہ اپنی آنے والی فلم کے لیے 24 کروڑ روپے وصول کریں گی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کنگنا رناوت کی اگلی فلم بھارتی سیاست دان

’جے للتا‘ کی بائیوپک ہے جس میں وہ جے للتا کا کردار ادا کریں گی۔ جے للتا بھارتی ریاست ’تامل ناڈو‘ کی وزیر اعلیٰ اور سابقہ اداکارہ تھیں جو 2015 میں اس دنیا سے رخصت ہوچکی ہیں۔کنگنا رناوت نے اپنی سالگرہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ ’یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ میں ایک ایسی شخصیت کی بائیوپک کر رہی ہوں جس نے اداکاری اور سیاست دونوں میدانوں میں لوگوں کوبہت فائدہ پہنچایا ہے۔‘ اس کے علاوہ انہوں نے کہاکہ یہ فلم تامل اور ہندی دونوں زبانوں میں نشر کی جائے گی۔دوسری جانب انہوں نییہ بھی بتایا کہ جے للتا کی یہ بائیوپک تامل میں’Thalaivi‘ جبکہ ہندی میں ’Jaya‘ کے نام سے ریلیز کی جائے گی۔واضح رہے جے للتا کی بائیوپک کے ہدایت کار اے ایل وجے ہیں جبکہ کہانی وجیندرپرساد نے لکھی ہے۔بھارتی سیاست دان جے للتا کی زندگی پر بننے والی اس فلم کے لیے اداکارہ کنگنا رناوت نے 24 کروڑ روپے معاوضہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس طرح وہ بالی ووڈ میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی پہلی اداکارہ ہونگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…