وہ معمولی سی غلطی کیا تھی جس نے وویک اوبرائے کو ایشوریہ سے بہت دور کر دیا تھا ، برسوں بعد بڑے راز سے پردہ اٹھ گیا

26  مارچ‬‮  2019

ممبئی (این این آئی) سابق مس ورلڈ اور بالی ووڈ اداکارہ ایشوریہ رائے کی شادی کو 12 برس ہوچکے ہیں لیکن ان کے سلمان خان اور وویک اوبرائے کے ساتھ چلنے والے افیئرز آج بھی زبان زد عام ہیں۔ بھارتی میڈیا پر ہر دن اس بارے میں کوئی نہ کوئی خبر چھپتی رہتی ہے جو مداحوں کیلئے انکشافات سے بھرپور ہوتی ہے۔ایک بھارتی ٹی وی نے بھی وویک اوبرائے اور ایشوریہ رائے کے افیئر کے حوالے سے ایک خبردی ہے۔

ایشوریہ رائے کا جب سلمان خان سے بریک اپ ہوا تو ان کا وویک اوبرائے سے افیئر خبروں کی زینت بن گیا۔ دونوں کی بات اس حد تک آگے بڑھ چکی تھی کہ ایشوریہ کی 30 ویں سالگرہ پر وویک نے انہیں 30 تحائف دیے۔ بات اتنی آگے جانے کے باوجود وویک اوبرائے نے ایک ایسی غلطی کردی جس کے باعث ایشوریہ رائے ان کے ہاتھ سے نکل گئیں۔جس وقت وویک اور ایشوریہ کامعاشقہ چل رہا تھا اس وقت سلمان خان شدید ذہنی تنائو میں تھے اور اکثر ایشوریہ کی فلموں کی شوٹنگ پر پہنچ کر ہنگامہ آرائی کرتے رہتے تھے۔ اس دوران وویک اوبرائے نے اپنے ہوٹل کے کمرے میں ایک پریس کانفرنس بلائی اور الزام عائد کیا کہ سلمان خان انہیں جان سے مارنے کی دھمکی کے فون کر رہے ہیں۔ ہوٹل کے کمرے میں بلائی جانے والی یہ پریس کانفرس وویک اوبرائے کیلئے ڈرائونا سپنا ثابت ہوئی اور اس کی وجہ سے ان کا سب کچھ چھن گیا۔وویک اوبرائے نے جس ایشوریہ کیلئے یہ قدم اٹھایا انہوں نے اس پریس کانفرنس کے بعد ان سے منہ موڑ لیا ۔ ایشوریہ رائے نے کہا کہ ان کا اس سب سے کچھ لینا دینا نہیں ہے اور خاموشی سے وویک سے دوری اختیار کرلی۔اس پریس کانفرنس کے بعد وویک اوبرائے اور ایشوریہ رائے دونوں سے ہی فلم آفرز نے منہ موڑ لیا، وویک اوبرائے خود بھی اعتراف کرچکے ہیں کہ اگر ان کا سلمان خان کے ساتھ پنگا نہ ہوا ہوتا تو آج وہ بالی ووڈ انڈسٹری کا ایک بڑا نام ہوتے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…