چاہنے والوں کو آئندہ بھی معیاری کام سے انٹرٹین کرنے کی کوشش کرتی رہوںگی، ریما خان

25  مارچ‬‮  2019

لاہور(این این آئی) فلم اسٹار ریما خان کا کہنا ہے کہ ہلال امتیازایوارڈ ملنے کا سوچا بھی نہیں تھا۔فلم کے شعبے میں گراں قدر خدمات انجام دینے پر حکومت کی جانب سے ملنے والے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ پر جہاں دنیا بھر سے ان کے چاہنے والوں کی طرف سے نیک تمنائوں کے پیغام مل رہے ہیں وہیں ساتھی فنکاروں شان، ماہرہ خان، افضل خان ریمبو، صاحبہ، ہمایوں سعید، انجمن ،

مدیحہ شاہ اور سنگیتا سمیت دیگر نے مبارکباد دینے کے ساتھ کہا کہ بہت کم فنکار ایسے ہوتے ہیں جو ثابت قدمی کے ساتھ ترقی کا سفر طے کرتے ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ میں نے کبھی سوچا نہ تھا کہ مجھے یہ ایوارڈ ملے گا۔ مگر اس کو پانے کے بعد جو خوشی محسوس کر رہی ہوں اس کو لفظوں میں بیان نہیں کرسکتی، مگر اتنا ضرور کہوں گی کہ یہ اللہ تعالیٰ کی خاص کرم نوازی سے ہی ممکن ہوا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر سے پرستاروں اور ساتھی فنکاروں کی طرف سے مبارکباد کے پیغامات موصول ہورہے ہیں جس پر دل کی گہرائیوں سے سب کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ کیونکہ لوگوں کے پیار اور اعلیٰ سول ایوارڈ ملنے کے بعد میرے کاندھوں پر بھاری ذمہ داری آن پڑی ہے۔ریما خان نے اداکاری ، رقص، ماڈلنگ، میزبانی اور ڈائریکشن کے ساتھ فلمسازی کے شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا جس پر پوری فلم انڈسٹری کو ان پر فخر ہے۔ ریما خان نے کہا ہے کہ خود کو بہت خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ مجھے اتنے بڑے سول ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…