پاکستانی فنکاروں کی آمد پر پابندی،سونونگم بھارتی سرکار کیخلاف صف آرا ہو گئے ، دھماکہ خیز اعلان کر دیا

23  مارچ‬‮  2019

ممبئی(این این آئی) بھارتی گلوکار سونونگم نے کہا ہے کہ پاکستانی فنکاروں کی آمد پر پابندی عائد کرنا گمرہ کن حب الوطنی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکار سونونگم نے ایک انٹرویو میں بھارت میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی عائد کرنے کے فیصلے پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فنکاروں پر پابند عائد کرکے ہم خود کو محفوظ سمجھنے لگے ہیں، اب عاطف اسلم ہمارے یہاں کام نہیں کریگا

ہاں اب تو ہم خوش ہیں،در حقیقت اس طرح پاکستانی فنکاروں کے آنے پر پابندی لگانا گمرہ کن حب الوطنی ہے۔سونو نگم نے اپنی ہی انڈسٹری پر مزید طنز کرتے ہوئے کہا کہ ہم پہلے پاکستانی فنکاروں کو بلاتے ہیں پھر انہیں جانے کا بھی کہتے ہیں ہم کیوں بچوں کی طرح اپنا فیصلہ تبدیل کرتے ہیں؟ ہم سب کو مجموعی طور پر بالغ النظری کی ضرورت ہے۔گلوکار نے کہا کہ اگر آپ پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام کا سلسلہ بند کرنا چاہتے ہیں تو فلمی صنعت کو پاکستان سے ہر طرح کا ثقافتی تبادلہ روکنا ہوگا لیکن یہ بات بھی سچ ہے کہ اس طرح پاکستانی فنکاروں پر پابندی عائد کرکے دونوں ممالک کے مسائل حل نہیں ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…