پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مہوش حیات کے بعد عائشہ عمر’’ تمغہ فخرِ پاکستان‘‘ ملنے پرتنقید کا نشانہ بن گئیں

datetime 22  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) نامورپاکستانی اداکارہ مہوش حیات تمغہ امیتازملنے کے اعلان پرتنقید کا نشانہ بننے کے بعد اب اداکارہ وگلوکارہ عائشہ عمر ’’تمغہ فخرِ پاکستان‘‘ ملنے پر سوشل میڈیا صارفین کے نشانے پر آگئیں۔ابھی مہوش حیات کو تمغہ امتیاز ملنے کا تنازعہ ختم نہیں ہوا تھا کہ ایک اور تنازعہ نے سر اٹھا لیا اس بار خوبرو پاکستانی اداکارہ وگلوکارہ و ماڈل عائشہ عمر تنقید کا نشانہ بنی ہیں۔

انہیں ’’تمغہ فخرِ پاکستان‘‘ ملنے پرشدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ حال ہی میں عائشہ عمر کو شوبز انڈسٹری میں 10 سالہ خدمات کے اعتراف میں ایک انٹرنیشنل فاؤنڈیشن کی جانب سے ’’تمغہ فخرِ پاکستان‘‘ اور’’گلوبل وومن ایوارڈ‘‘ سے نوازا گیا ہے۔ عائشہ عمر نے یہ خبر سوشل میڈیا پر شیئر کرکے اپنی خوشی اپنے چاہنے والوں کے ساتھ شیئرکرتے ہوئے فاؤنڈیشن کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اورکہا کہ میں اپنے ملک کے لیے اسی طرح فخر کا باعث بنتی رہوں گی۔تاہم سوشل میڈیا صارفین کو عائشہ کو ’’تمغہ فخرِ پاکستان‘‘ ملنا ہضم نہیں ہورہا اور انہوں نے مہوش حیات کی طرح عائشہ عمر کو بھی یہ اعزاز ملنے پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عائشہ عمر بطور ماڈل اچھی ہے پر یہ اس ایوارڈ کے قابل نہیں، کوئی ایک کام بتادو عائشہ کا جس کی وجہ سے انہیں اس ایوارڈ سے نوازا گیا ہے شرم کی بات ہے۔کچھ صارفین نے عائشہ عمرکے ساتھ مہوش حیات کوبھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا پہلے مہوش اور اب عائشہ، ایسا کیا کیا ہے دونوں نے کہ انہیں اعزازات سے نوازا جارہاہے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…