اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

بلال عباس خان کی ٹیلی فلم ’’لعل‘‘ کا ٹیزرجاری،فلم میں بلال عباس نیوی آفیسر کے روپ میں نظر آئیں گے

datetime 21  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) نامورپاکستانی اداکار بلال عباس خان کی ٹیلی فلم ’’لعل‘‘ کا ٹیزر جاری کردیا گیا فلم میں بلال عباس نیوی آفیسر کے روپ میں نظر آئیں گے۔ڈراما سیریل’’چیخ‘‘ ، ’’بالا‘‘ اور’’اورنگ ریزا‘‘ سے شہرت حاصل کرنے والے پاکستان شوبزانڈسٹری کے باصلاحیت اداکار بلال عباس خان کی ٹیلی فلم ’’لعل‘‘ کا ٹیزر جاری کردیا گیا۔ فلم غریب ماہی گیروں کی زندگی کے گرد گھومتی ہے جو نسل در نسل مچھلی پکڑنے کا کام کرتے ہیں ۔ ٹیزرکی ابتدا میں بلال عباس خان کا بچپن دکھایا گیا ہے جو اپنے والد کی طرح ماہی گیر

نہیں بلکہ پڑھ لکھ کر نیوی آفیسر بننا چاہتا ہے اور اپنا خواب پورا کرنے میں کامیاب بھی ہوجاتا ہے۔بلال عباس خان نے اس فلم کے ذریعے پاکستان نیوی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلم میں بہرام کا کردار اداکرنا میرے لیے اعزاز ہے۔فلم میں بلال عباس خان کے والد کا کردار اداکار سلیم مراج نے نبھایا ہے جب کہ دیگرکاسٹ میں اداکارہ کبریٰ خان اورگوہر رشید شامل ہیں۔ ٹیلی فلم’’لعل‘‘ کی کہانی معروف مصنفہ عمیرہ احمد نے تحریر کی ہے جب کہ حسیب حسن نے فلم کی ہدایت کاری کے فرائض انجام دئیے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…