جمعرات‬‮ ، 04 ستمبر‬‮ 2025 

معروف کینیڈین گلوکارہ کی برقعہ پہنے تصویر نے دنیا میں دھوم مچادی

datetime 21  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(این این آئی) معروف کینیڈین گلوکارہ ایورل لیویگن گزشتہ دنوں متحدہ عرب امارات میں موجود تھیں جہاں انہوں نے سالانہ ’سپیشل اولمپکس‘ کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کیا۔ اپنی پرفارمنس کے بعد گلوکارہ کئی دن متحدہ عرب امارات کی سیاحت سے لطف اندوز ہوتی رہیں۔ اس دوران وہ اپنی مختلف مقامات پر بنائی گئی تصاویر اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتی رہیں۔ ان میں سے ایک تصویر انہوں نے ایسا لباس پہن رکھا تھا کہ دنیا میں دھوم مچ گئی۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘کے مطابق اس تصویر میں

ایورل لیویگن نے مکمل طور پر مسلم خواتین کا روپ اپنا رکھا تھا، انہوں نے سر پر دوپٹہ لے رکھا تھا اور سیاہ عبائیہ پہن رکھا تھا۔یہ تصویر پوسٹ ہونے کی دیر تھی کہ آن کی آن میں وائرل ہو گئی اور صارفین کمنٹس میں گلوکارہ کی تعریف کرنے لگے۔ ایک شخص نے لکھا کہ ’’بہت خوبصورت۔‘‘ایک اور نے کہا کہ ’’تم ہر طرح کے لباس میں خوبصورت لگتی ہو۔ایک لڑکی نے لکھا کہ ’’ایورل! تمہیں عبائیہ بہت جچ رہا ہے۔‘‘ایک صارف نے کہا کہ ’’تم لڑکیوں اور خواتین کے لیے رول ماڈل ہو۔‘‘

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…