منگل‬‮ ، 02 دسمبر‬‮ 2025 

ہالی ووڈ فلم’’ونس اپون ٹائم ان ہالی ووڈ‘‘ کا پہلا ٹریلر جاری

datetime 21  مارچ‬‮  2019 |

لاس اینجلس (این این آئی)ہالی ووڈ کی آنے والی مسٹری ڈرامہ فلم’’ونس اپون ٹائم ان ہالی ووڈ‘‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ہدایت کار کوانٹن ٹرانٹینو کی اس فلم کو سونی پکچرز کے بینر تلے رواں برس جولائی میں ریلیز کیا جائے گا۔فلم کی کہانی نہ صرف ایک خوبرو ماڈل کے پر اسرار قتل کے گرد گھومتی ہے بلکہ فلم میں ہولی وڈ میں اپنا کیریئر بنانے کے لیے جدوجہد کرنے والے اسٹارز کے ابتدائی ایام کو بھی دکھایا جائے گا۔یہ پہلا موقع ہے کہ لیونارڈو ڈی کیپریو اور براڈ پٹ ایک ساتھ فلم میں ایکشن دکھاتے

نظر آئیں گے۔فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں متعدد ہولی وڈ اسٹارز مختصر کرداروں میں مختلف اداکاروں کے کردار کرتے دکھائی دیں گے۔ فلم کی کہانی 1960 کی دہائی کے ہولی وڈ کے گرد گھومتی ہے۔جاری کیے گئے مختصر دورانیے کے ٹریلر سے فلم کی کہانی کو سمجھنا مشکل ہے، تاہم اندازا ہوتا ہے کہ فلم شائقین کو مایوس نہیں کرے گی۔فلم کی کہانی امریکی شہر لاس اینجلس میں 4 دہائیاں قبل پراسرار طور پر قتل کی گئی اداکارہ شیرن ٹیٹ کے قتل اور 2 ایسے اداکاروں کے گرد گھومتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن


اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…