ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

ماہرہ اور فواد خان کی فلم’’ دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ کے لیے مزید مشکلات

datetime 20  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)ماہرہ خان اور فواد خان کی آنے والی ایکشن فلم ’دی لیجنڈ آف مولا‘ جٹ کے ٹریلر نے یوں تو ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی تھی۔تاہم اس فلم کے لیے شروع سے ہی مشکلات رہی ہیں اور اب فلم کی ٹیم کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا۔لاہور ہائی کورٹ نے ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کو فلم میں ’مولا جٹ‘ نام استعمال کرنے سے روکتے ہوئے تاحکم ثانی حکم امتناع جاری کردیا۔

ماہرہ خان اور فواد خان کی فلم کے خلاف 1979 میں ریلیز ہونے والی فلم ’مولا جٹ‘ کے پروڈیوسر سرور بھٹی کے بیٹے متقی بھٹی نے لاہور ہائی کورٹ میں حکم امتناع کی درخواست دائر کی تھی۔متقی سروس کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ نے فلم ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ کو تاحکم ثانی ’’مولا جٹ‘‘ کا نام اور فلم میں پرانی فلم کے ڈائلاگ اور کرداروں کے نام استعمال کرنے سے روک دیا۔ماضی کی مقبول فلم کے مالکانہ حقوق رکھنے والی فلم کمپنی ’باہو فلمز کارپوریشن‘ کی جانب سے فیس بک پوسٹ میں بھی بتایا گیا کہ لاہور ہائی کورٹ نے ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کو تاحکم ثانی فلم کے نام نام اور ڈائلاگ استعمال کرنے سے روک دیا۔خیال رہے کہ ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ اور 1979 میں بنائی گئی فلم ’مولا جٹ‘ کے پروڈیوسر سرور بھٹی کے بیٹے متقی بھٹی کے درمیان اس وقت سے کاپی رائٹس سے متعلق جنگ جاری ہے جب کہ ماہرہ اور فواد خان کی فلم بنائی جا رہی ہے۔ان کا کیس کاپی رائٹس ٹربیونل اور وفاقی تحقیقاتی ادارے ’ایف آئی اے‘ سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر بھی چل رہا ہے۔دی لیجنڈ آف مولا جٹ عید الفطر کے موقع پر پاکستان کے ساتھ ساتھ چین میں بھی بیک وقت ریلیز کی جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…