اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

کامیڈی فلم’ ’رانگ نمبر ٹو‘‘ کا پہلا پوسٹر جاری ، فلم رواں سال عید الفطر پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی

datetime 20  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) رومانس اور کامیڈی سے بھرپور فلم ’رانگ نمبر‘ کی مقبولیت کے بعد فلم ’رانگ نمبر ٹو‘ کا پہلا پوسٹر جاری کردیا گیا ۔سال 2015ء میں پاکستان فلم انڈسٹری میں کامیڈی فلموں کو مزید پروان چڑھانے کے لیے مزاح سے بھرپور فلم ’رانگ نمبر‘ ریلیز کی گئی تھی۔

جسے شائقین کی جانب سے خوب پذیرائی ملی اور فلم بھی بہترین کہانی کی وجہ سے باکس آفس پر 30 کروڑ سے زائد مالیت کا بزنس کرنے میں کامیاب رہی تھی۔یاسر نواز کی ہدایت کاری میں بننے والی طنز و مزاح سے بھرپور اس فلم کے سیکوئل کا شائقین کو بے صبری سے انتظار تھا جس کے بعد سے فلم میکرز کی جانب سے فلم کا پہلا سیکوئل بنانے کی تیاریاں شروع کردی گئی تھیں اور اب پہلا پوسٹر جاری کردیا گیا ہے۔فلم ’رانگ نمبر ٹو‘ میں اس بار دانش تیمور کی جگہ سمیع خان اور سوہائے علی ابڑو کی جگہ نیلم منیر مرکزی کردار ادا کریں گے، فلم کو اپنے چٹکلوں سے مزاح بخشنے والے محمود اسلم اور جاوید شیخ اس بار بھی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔اس سیکوئل کی خاص بات یہ ہے کہ یاسر نواز پروڈکشن کے ساتھ ساتھ فلم میں بھی مزاح بکھیرتے نظر آئیں گے جن کے ساتھ اْن ہی کے بھائی دانش نواز اداکارہ ثناء کے ساتھ نظر آئیں گے۔وائے این ایچ کے بینر تلے بننے والی یہ فلم رانگ نمبر ٹو‘ یاسر نواز اور حسن ضیاء کی مشترکہ پروڈکشن میں بنائی جا رہی ہے جس کی کہانی خود یاسر نواز نے تحریر کی ہے جوکہ رواں سال عید الفطر پر ہی سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…