بے نامی جائیداد کا کیس : شاہ رخ خان بڑی مصیبت میں پھنس گئے، کیس کا فیصلہ خلاف آنے پر بھاری جرمانہ اور کتنے سال سزا ہو سکتی ہے،مداحوں کیلئے پریشان کن خبر آگئی

19  مارچ‬‮  2019

ممبئی (این این آئی) بھارت کے انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے خلاف بے نامی جائیداد کا کیس بند کرنے کے فیصلے کو چیلنج کردیا ہے، اگر کیس کا فیصلہ بالی ووڈ سٹار کے خلاف آیا تو نہ صرف انہیں بھاری جرمانہ ہوگا بلکہ7 سال قید کی سزا بھی ہوسکتی ہے۔ انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے شاہ رخ خان کے خلاف بے نامی جائیداد کا کیس خارج کرنے کے فیصلے کو بے نامی ایپلٹ ٹربیونل میں چیلنج کیا ہے۔ انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے 2016 میں شاہ رخ خان کے علی باغ کے بنگلے کو بے نامی جائیداد کے قانون کے تحت

ضبط کرلیا تھا تاہم ایک ماتحت ادارے نے اس معاملے میں انکم ٹیکس کے کیس کو خارج کردیا تھا۔بھارتی ٹی وی کا کہنا ہے کہ کیس کی سماعت کے دوران اگر یہ ثابت ہوگیا کہ علی باغ کا بنگلہ بے نامی جائیداد تھا تو نہ صرف ان کیلئے بلکہ بہت سے دوسرے لوگوں کیلئے بھی مشکلات کھڑی ہوسکتی ہیں۔ اس کیس میں شاہ رخ خان کے ساتھ کئی پرموٹر بھی نامزد ہیں ، اگر ان کے خلاف فیصلہ آیا تو انہیں نہ صرف 7 سال قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑے گا بلکہ املاک کی مارکیٹ ویلیو کا 25 فیصد تک بطور جرمانہ بھی ادا کرنا پڑے گا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…