جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

لیجنڈ اداکار محمد علی مرحوم کی 13ویں برسی آج منائی جائے گی

datetime 18  مارچ‬‮  2019 |

لاہور(این این آئی )لیجنڈ اداکار محمد علی مرحوم کی13ویں برسی آج منائی جائے گی ۔ محمد علی 19اپریل 1931 کو بھارت کے شہر رام پور میں پیدا ہوئے ۔انہوں نے اپنے فنی کیرئر کا آغاز ریڈیو پاکستان کراچی سے کیا ۔انہوں نے پونے تین سو کے قریب فلموں میں کام کیا جن میں اردو،پنجابی،پشتو ،بنگالی اور ہندی فلمیں شامل ہیں ۔فلم چراغ جلتا رہا ان کے فلمی کرئیر کی پہلی فلم تھی انہیں فلم دوریاں پر سپیشل ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے ۔محمد علی سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتے تھے ۔انہوں نے سابق صدر

جنرل ضیا الحق کے دور حکومت میں جیل بھی کاٹی تھی ۔ادا کار محمد علی کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ لاہور میں منعقد ہونے والی اسلامی سربراہی کانفرنس کے دوران سعودی عرب کے بادشاہ شاہ فیصل مرحوم نے ان کے بنگلے پر قیام کیا تھا۔ان کے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے ساتھ گہرے دوستانہ تعلقات تھے اوروہ ان کی حکومت میں ثقافت کے مشیر بھی رہے ہیں ۔فلم دم مست قلندر ان کی زندگی کی آخری فلم تھی ۔محمد علی 19مارچ 2006 کو 75سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے خالق حقیقی سے جا ملے تھے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…