جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

ستارہ امتیاز کیلئے نامزدگی پرکچھ لوگوں کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں : مہوش حیات

datetime 17  مارچ‬‮  2019 |

لاہور( این این آئی)اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ جب سے میری ستارہ امتیاز کیلئے نامزدگی ہوئی ہے کچھ لوگوں کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں اور ان کا حسد اور بغض سامنے آرہا ہے ،میں ایسے لوگوں کیلئے صرف ہدایت کی دعا ہی کر سکتی ہوں اور تجویز دوں گی کہ محنت کر کے مقابلے کی دوڑ میں شامل ہوں ۔ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ اس سے پہلے بھی فنکاروں کو ایوارڈز ملتے رہے ہیں لیکن کبھی اس طرح تنقید نہیں کی گئی

، اگر حکومتی سطح پر میری فنی خدمات کا اعتراف کیا گیا ہے تو اس پر لوگو ں کو اپنا منہ نہیں پیٹنا چاہیے ، آسمان پر تھوکنے سے تھوک واپس اپنے منہ پر ہی آتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ میرے خلاف مہم کا حصہ ہیں میں ان کیلئے صرف ہدایت کی دعا ہی کر سکتی ہوں اور میری تجویز ہے کہ وہ تنقید کرنے کی بجائے محنت اور لگن سے کام کریں اور آئندہ برس وہ بھی اس ایوارڈ کے لئے نامزد ہوں جس پر مجھے خوشی ہو گی ۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…