اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

فلم انڈسٹری کی ترقی کے لئے بلا تعطل فلمیں بنانا ہوں گی : ریشم

datetime 17  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی ) اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ رونے دھونے سے مسائل حل نہیں ہوتے بلکہ اس عمل سے ہمت اور حوصلہ مزید کم ہوتا ہے ،فلم انڈسٹری کی ترقی کا پیمانہ بلا تعطل فلموں کا بننا ہے اور موجودہ حالات میں یہ کام حکومت کی سرپرستی کے بغیر بہت مشکل ہے ، متعلقہ وزارت کو نہ صرف فلم انڈسٹری کے لوگوں کے ساتھ بیٹھنا چاہیے بلکہ نئے آئیڈیاز کو زیر بحث لانا چاہیے ۔ ایک انٹر ویو میں ریشم نے کہا کہ فلم انڈسٹر ی کے زوال کی بے شمار وجوہات ہیں مگر اس کا رونا رونے کی بجائے ہمیں

فلم انڈسٹری کی ترقی کے لئے آگے کی طرف چلنا ہوگا ۔ پاکستان میں دوبارہ سے بہترین فلمیں بننا شروع ہو گئی ہیں لیکن یہ تعداد آٹے میں نمک کے برابر ہے اور اس سے کسی صورت بھی انڈسٹری کو وہ عروج حاصل نہیں ہو سکتا جو ایک کامیاب انڈسٹری کیلئے ضروری ہوتا ہے ۔ ریشم نے کہا کہ بہت سے لوگ اس شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے تیار ہیں ،حکومت ایسے لوگوں کا خیر مقدم کرے اور ان کے ساتھ جوائنٹ ونچر کا اعلان کرے جس سے چند سالوں میں بہترین نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…