اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

’’عورت مارچ‘‘ کے بعد سوشل میڈیا پر بحث‘ رابی پیرزدہ نے اپنا حصہ ڈال دیا

datetime 15  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) پاکستان میں عالمی یوم خواتین کے موقع پر ہونے والے ’ عورت مارچ‘ کے بعد سے سوشل میڈیا پر ایک بحث جاری ہے۔ اسی بحث میں معروف اداکارہ و گلوکارہ رابی پیرزادہ نے بھی اپنا حصہ ڈالا ہے۔انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا ’ مجھے اپنے لبرل اور ماڈرن ہونے پر

شرمندگی ہے۔ کیوں کہ میں کیسے ایک ایسے مرد کے خلاف ہو سکتی ہوں جو اللہ نے انسانوں میں اپنی پہلی تخلیق بنائی، جس مرد کی خواہش پر عورت کو تخلیق کیا، آپ عورت یہ مت بھولیں،باپ،بھائی کتنا پیارا تعلق ہے۔رابی پیرزادہ نے مرد حضرات کی مزید تعریف میں ایک اور ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے کہا ’ سب سے بڑھ کر تمام انبیاء مرد تھے اور میرے پیارے رسول ؐ (میری جان،مال،ماں،باپ،بچے قربان) ایک مرد تھے۔رابی پیرزادہ نے کہا ’ میں مردوں سے نفرت نہیں کر سکتی، میرا دوپٹہ اور میری چادر اور حیا اس مرد سے ہے، آج میرے پاو191ں تلے جنت اسی مرد کے ہونے سے ہے۔خیال رہے کہ 8 مارچ کو عالمی یوم خواتین پر پاکستان کے بڑے شہروں میں خواتین کے حقوق کیلئے ریلیاں نکالی گئی تھیں۔ ان ریلیوں کے دوران لگنے والے بعض نعروں کی وجہ سے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کا آغاز ہوا ہے، بعض نوجوانوں کی جانب سے 24 مارچ کو عورت مارچ کے جواب میں ’ مرد مارچ‘ کے انعقاد کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…