منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستانی فنکارمہوش حیات کے حق میں نعرے بلند کرنے لگے

datetime 15  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے مہوش حیات کو ملنے والے سول اعزاز پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے ان کے لیے اپنی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔اداکارہ مہوش حیات کو جب سے پاکستان کا چوتھا بڑا سول اعزاز

تمغہ امتیاز دینے کا اعلان ہوا ہے تب سے سوشل میڈیا صارفین نے انہیں نشانے پر رکھا ہوا ہے۔ سوشل میڈیا پرمہوش حیات کو تمغہ امتیاز دینے کے خلاف مہم چل پڑی ہے اور بہت سے لوگ اس بات پر حیران ہیں کہ مہوش حیات نے آخر ملک کے لیے ایسا کون سا کارنامہ انجام دے دیا کہ انہیں تمغہ امتیاز سے نوازا جارہا ہے۔تاہم پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور فنکاروں نے مہوش حیات کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کے لیے بھرپور حمایت کا اعلان کیاہے۔ اداکارہ ماہرہ خان نے مہوش حیات کوتمغہ امتیاز ملنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ لوگوں کاکام باتیں بناناہے لہٰذا اسے نظر انداز کریں۔گلوکار شہزادرائے نے کہا ہمیں مہوش حیات پر فخر ہے، بہت بہت مبارک ہو۔اداکارہ ارمینا خان نے مہوش حیات کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا میں بغیر کسی تعصب کے اپنی ساتھی اداکاراؤں کے ساتھ کھڑی ہوں۔اداکار فہد مصطفیٰ نے لکس اسٹائل ایوارڈ پر تنقید کرتے ہوئے کہا مہوش حیات تم یہ اعزاز حاصل کرنے کے قابل ہو اسی لیے تمہیں لکس اسٹائل ایوارڈ نہیں ملا کیونکہ تم اس سے بڑا اعزاز حاصل کرنے کے قابل تھیں۔اداکارشان شاہد نے بھی مہوش حیات سمیت دیگر فنکاروں خصوصاً بابرا شریف، ریما خان کو سول اعزاز کے لیے نامزد ہونے کے اعلان پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ نے فلم انڈسٹری میں اپنی بہترین خدمات سے ہمارا سر فخر سے بلند کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…