جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

ہالی ووڈ فلم ’’کیپٹن مارول‘‘ پاکستان میں ریلیز نہیں ہوگی

datetime 15  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)شائقین کو پاکستان سینما گھروں میں ہولی وڈ کی مشہور فینٹیسی فلم کیپٹن مارول کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار تھا تاہم اب سینما مالکان نے بری خبر کا اعلان کردیا ہے۔چند روز قبل ایسی قیاس آرائیاں تھیں کہ پاکستانی سینما گھروں میں فلم کیپٹن مارول کی ریلیز کو

تاخیر کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، تاہم اب ایک نئی خبر سامنے آگئی ہے۔سنی پیکس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ہولی وڈ فلم’’ کیپٹن مارول‘‘ اب پاکستان میں نمائش کے لیے پیش نہیں کی جائے گی۔یہ اعلان انہوں نے فیس بک پر ایک پوسٹ کے ذریعے کیا۔انہوں نے پاکستان میں فلم کی ریلیز نہ ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے لکھا کہ ’ڈزنی نے پاکستان کو کیپٹن مارول ریلیز کرنے کے رائٹس نہیں دیے ہیں۔مارول اسٹوڈیو کے بینر تلے بننے والی اس پہلی خاتون سپر ہیرو فلم میں 28 سالہ اداکارہ بری لارسن نے سپر ہیرو کا روپ اختیار کیا۔فلم کی کہانی بری لارسن یعنی کیپٹن مارول کی غیر معمولی صلاحیتوں کے گرد گھومتی ہے، وہ اگرچہ ایئر فورس کی پائلٹ بنتی ہیں، تاہم جلد ہی اسے اندازہ ہوجاتا ہے کہ وہ عام خاتون پائلٹ سے بڑھ کر ہیں۔فلم کو دنیا بھر میں 8 مارچ کو ریلیز کردیا گیا تھا، جس کے بعد کیپٹن مارول نے دنیا بھر سے ابتدائی 3 دن میں 44 کروڑ 50 لاکھ امریکی ڈالر یعنی پاکستانی 62 ارب روپے سے زائد کی کمائی کرکے ایک نیا اعزاز اپنے نام کرلیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…