جمعہ‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2026 

پاکستانیوں سے متعلق بھارتیوں کی سوچ دقیانوسی ہے‘بھارتی اداکارجان ابراہم نے ہندوانتہاپسندوں کو مشتعل کردیا

datetime 8  مارچ‬‮  2019 |

ممبئی(این این آئی) نامور بالی ووڈ اداکار جان ابراہم نے پاک بھارت کشیدگی پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانیوں سے متعلق بھارتیوں کی سوچ دقیانوسی ہے جو بہت خطرناک بات ہے اور ایسا نہیں ہونا چاہئے۔حال ہی میں فلم’’را؛ رومیو اکبر والٹر‘‘ کی ٹریلر لانچنگ تقریب کے دوران جان ابراہم نے بھارتی میڈیا کی جانب سے پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں پہلے تو جنگ کی حمایت کرنے اور پاکستان مخالف بیانات دینے والے بھارتی اداکاروں پر بھڑکتے ہوئے کہا کہ اداکاروں کو جب تک مکمل معلومات نا ہوں انہیں سیاسی صورتحال

پر بات نہیں کرنی چاہئے۔بعد ازاں جان ابراہم نے پاک بھارت کشیدگی پر اپنا موقف دیتے ہوئے کہا بھارتی پاکستانیوں سے متعلق دقیانوسی سوچ رکھتے ہیں، وہ پاکستانیوں کو ایک ہی نقطہ نظر سے دیکھتے ہیں، جو بہت خطرناک ہے، ایسا بالکل بھی نہیں ہونا چاہئے۔ جنگ دہشتگردی کے خلاف ہونی چاہئے کسی ملک، مذہب یا دو مذاہب کے درمیان نہیں۔ لیکن آج دنیا کا دستور اسی طرح چل رہا ہے۔جان ابراہم نے کہا میں ان اداکاروں میں سے نہیں ہوں جو یہ سوچ کر بات کرتے ہیں کہ نہیں یار یہ لوگوں کو اچھا لگے گا یا یہ برا لگے گا میرا نقطہ نظر بہت واضح ہے۔

موضوعات:



کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…