جمعہ‬‮ ، 07 مارچ‬‮ 2025 

نیلم منیر نے بھارت میں کام کرنے کے حوالے سے خاموشی توڑدی

datetime 8  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) پاکستان ٹیلی ویژن کی ناموراداکارہ نیلم منیرنے بھارت جاکر کام کرنے کے حوالے سے خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بھارت جا کرکام کرنے کی کبھی بھی خواہشمند نہیں رہیں۔ڈراما سیریل ’’دل موم کا دیا‘‘ اور’’جل پری‘‘ جیسے کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے

جوہر دکھانے والی خوبرو اداکارہ نیلم منیر نے بھارت جاکر کام کرنے کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اپنے ملک میں اور یہاں موجود اپنے مداحوں سے ہیمشہ بہت پیار ملا ہے لہٰذا مجھے کبھی بھی بھارت جاکر کام کرنے کی خواہش نہیں ہوئی۔ مجھے پاکستانی ہونے پر فخر ہے۔نیلم منیر نے کہا میں پاکستان پیدا ہوئی ہوں اورہمیشہ یہیں رہنا چاہتی ہوں کہیں اور جانے کا سوچ بھی نہیں سکتی۔ نیلم منیر نے بھارت جاکر کام کرنے والے پاکستانی فنکاروں کے حوالے سے کہا کہ جو فنکار بھارت گئے وہ ہماری انڈسٹری کا بہت بڑا نام ہیں۔واضح رہے کہ اداکارہ ماہرہ خان، فواد خان، علی ظفر اورصبا قمر جیسے بڑے فنکار بھارت جا کرنا صرف کام کرچکے ہیں بلکہ اپنی اداکاری کا لوہا بھی منوا چکے ہیں تاہم پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے باعث بھارتی حکومت نے پاکستانی فنکاروں کے بھارت میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…