منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

صارفین کی ڈگری کا ڈھنڈورا پیٹ کرسستی شہرت حاصل کرنے پر ماوراپر تنقید

datetime 8  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ ماورہ حسین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ماورا نے ڈگری کا ڈھنڈورا پیٹ کر سستی شہرت حاصل کرنے کی کوشش کی ہے۔گزشتہ روزماورا حسین نے سوشل میڈیا پرتصاویر شیئر کی تھیں جن میں وہ اسکول آف لندن سے گریجویشن کی ڈگری حاصل کرتی نظر آرہی تھیں۔ اس کے ساتھ ہی ماورا نے جذباتی پیغامات لکھتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ

وکالت کی ڈگری حاصل کرکے کتنی خوش ہیں۔سوشل میڈیا پر ماورا حسین کی تصاویر پر شدید تنقید کی جارہی ہے اور صارفین نے ماورا کی جانب سے اتنی زیادہ تصاویر شیئر کرانے پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماورا نے ڈگری کا ڈھنڈورا پیٹ کر سستی شہرت حاصل کرنے کی کوشش کی ہے۔کچھ صارفین نے ماورا کی ڈگری کوجعلی قراردیتے ہوئے سوال اٹھایا کہ سارا دن فلمیں، ڈرامے اشتہارات اورفوٹوشوٹ کے بعد فارغ وقت میں چھٹیاں منانے کے بعد بھی ماورا نے پڑھائی کے لیے کیسے اور کہاں سے وقت نکال لیا، ہمیں بھی بتادیں؟۔ ایک اور صارف نے ماورا پر تنقید کرتے ہوئے کہا میں بھی وکالت کی طالبعلم ہوں وکالت کی ڈگری حاصل کرنا اتنا آسان نہیں ہوتا۔فرحانہ مید نامی صارف نے اپنے خدشات کا اظہارکرتے ہوئے لکھا یونیورسٹی لائف ہمیشہ ہی شاندار ہوتی ہے لیکن ماورا کے پاس یونیورسٹی کے دنوں کی ایک بھی تصویرنہیں ہے، اورہاں جب آپ بہت سارے پیسے خرچ کرتے ہوتو آپ کو ڈگری دے دی جاتی ہے، لوگ آن لائن ڈگری بھی حاصل کرتے ہیں جب کہ ثنا امجد نامی خاتون نے کہا میرا سوال یہ ہے کہ ماورا نے کلاسز کب لیں؟

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…