اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

شنیرا اکرم کی کنگنارناوت کو کرارا جواب دینے پرسوشل میڈیا پر دھوم

datetime 7  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کو کراراجواب دے کر سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے۔پاکستان کے بارے میں آگ اگلنے والی بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنی 32 ویں سالگرہ کے موقع پرخود کو

خاموشی کا تحفہ دینے کا فیصلہ کیا ہے، یعنی وہ اپنی سالگرہ پر10 روز تک مکمل خاموش رہیں گی۔ کنگنا کے اس فیصلے پر شنیرا اکرم نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ’’ صرف 10 دن کیوں ؟ تم جتنے دن چاہے اتنے دن خاموش رہ سکتی ہو۔شنیرا کی اس ٹوئٹ کا مقصد کنگنا کو یہ باور کرانا تھا کہ وہ جب بھی بولتی ہیں ہمیشہ کسی نا کسی کے خلاف بولتی ہیں پہلے کنگنا اداکار ہریتھک روشن، پھر کرن جوہر اور بعد میں اپنی فلم ’’منیکارنیکا‘‘ کے لیے نیک تمنائیں نا دینے والوں کے خلاف بولتی تھیں اور اب کچھ عرصے سے وہ پاکستان مخالف بیانات دینے میں مصروف ہیں لہٰذا بولنے سے بہتر ہے کہ وہ خاموش ہی رہیں۔سوشل میڈیا پر شنیرا کی اس ٹوئٹ کو بہت سراہا جارہا ہے اور صارفین کنگنا کوجواب دینے پر شنیرا کی تعریفیں کررہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا بھابھی نے کیا چھکا مارا ہے جب کہ کچھ لوگ کہہ رہے ہیں بھابھی نے اتنی اچھی گیم وسیم اکرم سے کھیلنی سیکھی ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…