قوم کے شاہینوں کے عزم و ہمت کو اجاگر کرتی فلم ’’شیر دل‘ ‘کا ٹریلر جاری

7  مارچ‬‮  2019

اسلام آباد(این این آئی) پاک فضائیہ کی صلاحیتوں کو اجاگر کرتی فلم’ شیر دل‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔وطن عزیز کی فضاؤں کو دشمن کے ناپاک وجود سے بچانے پر مامور پاک فضائیہ کے شاہینوں کے عزم و حوصلے کو اجاگر کرتی فلم ’شیر دل‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیاہے۔

فلم میں میکال ذوالفقار اور ارمینا خان مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔ ٹریلر کے اجرا کی تقریب اسلام آباد میں ہوئی۔ جس میں فنکاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔2 منٹ 26 سیکنڈز دورانیے کے ٹریلر میں میکال ذوالفقار پاک فضائیہ کے پائلٹ کے کردار میں نظر آرہے ہیں۔ ٹریلر کی ابتدا چند سین دکھانے کے بعد جاندار ڈائیلاگ سے ہوتی ہے جس میں اداکارہ ثمینہ احمد کہتی ہیں کہ ’ یہ وردی میں چلتے پھرتے لوگ عام سے دکھتے ہیں لیکن وقت آنے پر اپنا سب کچھ قربان کرنے پر راضی ہو جاتے ہیں‘۔ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ میکال ذوالفقار پاکستان ایئر فورس میں کمیشن ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہیں اور پھر جذبے کے لبریز ہوکر ایئر فورس اکیڈمی جوائن کرتے ہیں۔ ٹریلر میں پائلٹ کی حیثیت سے تربیت کے مراحل بھی دکھائے گئے ہیں۔’شیر دل‘ کا ٹریلر مختلف حصوں پر مشتمل ہے۔ فلم کے ٹریلر میں دلچسپ موڑ اْس وقت دیکھنے میں آتا ہے جب متحدہ عرب امارات میں کثیر الملکی مشترکہ مشقوں کا آغاز کیا جاتا ہے جس میں پاکستان ایئر فورس کی طرف سے میکال اور بھارت کی جانب سے ارون ویرانی کا کردار ادا کرنے والے حسن نیازی نمائندگی کرتے ہیں۔ٹریلر میں بھارت کی روایتی جنگی سوچ کو دکھایا گیا ہے جسے ناکام بنانے کے لئے پاکستان ائیر فورس کے شاہین اپنی ماہرانہ صلاحیتوں سے دشمن کو ناکوں چنے چبوا دیتے ہیں۔ معرکے پر جانے سے قبل میکال ذوالفقار ڈائیلاگ کہتے ہیں کہ ’اگر میں واپس نہ آیا تو میرے والد کو کہہ دینا کہ شہید کبھی مرا نہیں کرتے‘۔واضح رہے کہ اظفر خان کی ہدایت کاری میں بننے والی ’شیر دل‘ میں 1965 کی پاک بھارت جنگ کو اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ فلم رواں ماہ 22 مارچ کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…