بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

وجاہت رؤف نے اپنی نئی فلم کا اعلان کردیا

datetime 7  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستانی ہدایت کار وجاہت رؤف طویل عرصے سے اپنی نئی فلم پر کام کررہے ہیں تاہم اس کے حوالے سے انہوں نے خاموشی اختیار کی ہوئی تھی، لیکن اب ہدایت کار نے اس پروجیکٹ کا اعلان کردیا ہے۔فیس بک پر شیئر کردہ ایک دلچسپ ویڈیو میں وجاہت رؤف نے اپنی نئی فلم کا اعلان کیا جس کا نام ’چھلاوا‘ رکھا گیا ہے۔فلم کے نام کے ساتھ انہوں نے اس کی کاسٹ کا بھی اعلان کردیا۔فلم میں مہوش حیات، اظفر رحمٰن، زارا نور عباس، اسد صدیقی، عاشر وجاہت، محمود اسلم اور عدنان شاہ ٹیپو کام کرتے

نظر آئیں گے۔ویڈیو کو دیکھ کر ایسا محسوس ہورہا ہے کہ فلم رومانوی کہانی پر مبنی ہوگی۔ہدایات دینے کے ساتھ ساتھ وجاہت رؤف نے اس فلم کا اسکرپٹ بھی تحریر کیا جبکہ وہ اس کی پروڈکشن بھی کی ہے۔فلم کا میوزک شیراز اوپل تیار کررہے ہیں جبکہ ملبوسات کا کام منیب نواز اور عاصمہ سہیل ہاشمی کے ذمہ ہے۔فلم ’چھلاوا‘ رواں سال عیدالفطر کے موقع پر ریلیز ہوگی۔یہ فلم ہدایت کار بلال لاشاری کی فلم ’دی لیجنڈز آف مولا جٹ‘ اور یاسر نواز کی فلم ’رونگ نمبر 2‘ کے مدمقابل ریلیز ہونے جارہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…