اداکارہ ماورا حسین گریجویشن کی ڈگری لیتے ہوئے جذباتی ہوگئیں

6  مارچ‬‮  2019

لندن(این این آئی) نامور پاکستانی اداکارہ ماورا حسین گریجویشن کی ڈگری لیتے ہوئے جذباتی ہوگئیں۔اداکارہ ماورا حسین نے حال ہی میں اسکول آف لندن سے گریجویشن کی ڈگری حاصل کی ہے۔ انہوں نے اپنی زندگی کے خوشی بھرے لمحات کو اپنے چاہنے والوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’ہمیشہ اپنا سر جھکا کر رکھیں اور محنت کریں۔‘‘اس کے علاوہ انسٹاگرام پر بھی ماورا ان خوشی بھرے لمحات کی

تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’زندگی میں کچھ لمحات ایسے ہوتے ہیں جو آپ کو بہت خوشی دیتے ہیں اوران لمحات میں سمجھ نہیں آتا کہ کیا کریں، مجھے بالکل بھی اندازہ نہیں تھا کہ میں گریجویٹ ہوجاؤں گی لیکن آج اسٹیج پر چلتے ہوئے مجھے بہت خوشی ہورہی ہے اورمیں بہترین زندگی گزارنے پرشکر گزار ہوں۔ اس کے ساتھ ماورا نے اپنے لیے دعائیں کرنے والوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے اساتذہ کا بھی شکریہ اداکرنا چاہوں گی جنہوں نے مجھ پر بھروسہ کیا۔‘‘ماورا نے اس موقع پر اپنے والدین کے ساتھ بھی اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’میرے والدین کی آنکھوں میں آج کے دن جو چمک، خوشی اور جذبات ہیں آج سے پہلے میں نے کبھی ان کی آنکھوں میں محسوس نہیں کیے تھے میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے اپنے والدین کو فخر محسوس کرانے کا موقع ملا۔‘‘واضح رہے کہ گزشتہ برس ماورا نے وکالت کا امتحان 85 فیصد نمبروں سے پاس کیا تھا اور یہ خبرمداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ وہ شاندار نمبروں سے وکالت کا امتحان پاس کرنے پر بے حد خوش ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…