جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

سلمان خان سدھو کی’ ’دی کپل شرما شو‘‘ میں واپسی کے خواہشمند

datetime 5  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بھارت کے مقبول ترین کامیڈی پروگرام ’دی کپل شرما شو‘ کے پروڈیوسر سلمان خان نوجوت سنگھ سدھو کی واپسی کے خواہش مند ہیں۔مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں پر پلوامہ میں حملے کے بعد ہندوانتہا پسندوں کے دباؤ پر سابق بھارتی کرکٹر

نوجوت سنگھ سدھو کو بھارت کے مقبول ترین کامیڈی شو’’دی کپل شرما شو‘‘سے نکال دیا گیا تھا اور ان کی جگہ ارچنا پورن سنگھ کو کپل کی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔نوجوت سنگھ سدھو کو پاکستان مخالف بیان نہ دینے پر ’دی کپل شرما شو‘ سے نکالا گیا تھا جس پر شو کے میزبان کپل شرما نے بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ سدھو پاجی کے ساتھ جو ہوا وہ ٹھیک نہیں ہے کیوں کہ وہ دہشت گردی کے خلاف حکومتی پالیسی کی حمایت کرتے ہیں، سدھو کو شو سے نکالنا کوئی حل نہیں اور نہ سدھو کے معاملے پر پراپیگنڈا ٹھیک ہے۔دوسری جانب ’دی کپل شرما شو‘ کی مقبولیت تو اپنی جگہ برقرار ہے اور سدھو کی جگہ ارچنا پورن سنگھ بھی براجمان ہیں لیکن کامیڈی پروگرام کے مداح اور خود شو کے میزبان کپل شرما بھی نوجوت سنگھ سدھو اور ان کی شاعری کو مس کررہے ہیں، شاید یہی وجہ ہے کہ شو کے پروڈیوسر سلمان خان نے بھی ارچنا سے صرف 20 قسطوں کا معاہدہ کیا ہے یعنی سدھو کی واپسی جلد ہی ممکن ہوسکے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…