پریانکاچوپڑا آخرکار جنگ کی حمایت کے بعد خود پر تنقید کرنے والوں پر پھٹ پڑیں

4  مارچ‬‮  2019

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا آخرکار جنگ کی حمایت کے بعد خود پر تنقید کرنے والوں پر پھٹ پڑیں اورکہا کہ کسی کی بھی رائے کو خبر کیسے بنایا جاسکتا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا ایک جانب تواقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسیف کی خیرسگالی سفیرہیں اورمہاجرین کے ساتھ اظہاریکجہتی کے لیے مختلف ممالک کا دورہ بھی کرتی ہیں۔

لیکن دوسری ہی جانب وہ جنگ کی حمایت بھی کرتی نظر آئیں جس پر انہیں خوب تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔اداکارہ نے خود پر تنقید کرنے والوں کو کہا کہ آج کے اس ڈیجیٹل دورمیں لوگوں کی رائے کس طرح خبریں بن جاتی ہے یہ سمجھ سے باہرہے، بہت بعد میڈیا لوگوں کی تنقید کرنے پرخبریں بنا دیتا ہے، یہ کیسے ممکن ہے کہ میڈیا500 یا ہزارلوگوں کی رائے کوسب کی رائے بنادے، میں ایک عوامی شخصیت ہونے پرلوگوں کے احساسسات کوسمجھتی ہوں لیکن یہ ساری چیزیں اسٹارزپربہت دباؤ ڈالتی ہیں جو غیر ضروری ہے۔اداکارہ نے کہا کہ زندگی جینے کے دو طریقے ہیں ایک یہ کہ اپنی طرح، اپنے اندازمیں جیویا پھراس طرح جیو جس طرح دوسرے لوگ آپ سے توقع رکھتے ہوں۔ جو صحیح طریقہ نہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ ہمارے لیے لوگوں کی رائے کی اتنی اہمیت نہیں ہونی چاہیئے۔واضح رہے کہ گزشتہ روزبالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے خلاف جنگ کی حمایت کرنے پر آن لائن درخواست دائرکی گئی تھی جس میں انہیں اقوام متحدہ کی خیر سگالی سفیر کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…