بھارتی میڈیا نے اپنی قوم کو تقسیم ،پاکستانی میڈیا نے اپنی قوم کویکجا کر دیا،جاوید شیخ

2  مارچ‬‮  2019

لاہور (این این آئی)سینئر اداکار جاوید شیخ نے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا نے اپنی قوم کو تقسیم کرد یا جبکہ پاکستانی میڈیا نے اپنی قوم کویکجا کر دیاہے ۔انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی میڈیا نے اپنی عوام میں نفرت کے بیج بوئے ہیں جس کا واضح ثبوت یہ ہے کہ ممبئی میں ایک کراچی نام کا ریسٹورنٹ تھا جس پر بھارتی انتہا پسندوں نے ہلہ بول کر نقصان پہنچایا اور جن جن دکانوں پر پاکستانی مصالحہ جات فروخت ہوتے تھے انہیں بھی نقصان پہنچایا گیا جبکہ کراچی میں ممبئی کے نام سے

ہوٹل موجود ہے مگر کسی بھی پاکستانی نے اس طرف آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھا۔جاوید شیخ نے کہا کہ بھارت میں ایک بڑا حلقہ ایسا بھی ہے جو جنگ نہیں بلکہ امن چاہتا ہے اور ہمارے وزیر اعظم عمران خان نے بھی نریندر مودی کو امن کے لئے بات چیت کی دعوت دی ہے ، اب گیند بھارت کے کوٹ میں ہے کہ وہ ہمارے مثبت رویے کا جواب کس انداز میں دیتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ انتہائی پسندی کسی بھی مذہب میں درست نہیں اس کی ہمیشہ مذمت کی جاتی ہے مگر بھارت میں انتہا پسندی کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…