جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

میری ماں عظیم ہیں ،خوش قسمت ہوں جو انکی خدمت کا موقع مل رہا ہے : عارف لوہار

datetime 26  فروری‬‮  2019 |

لاہور (ا ین این آئی)پاکستان کے معروف فوک گلوکار عارف لوہار نے ٹی وی شو کے دوران اپنی والدہ کا محبت اور عقیدت بھرے الفاظ میں ذکر کر کے سب کو رلا دیا ۔تفصیلات کے مطابق گلوکار عارف لوہار ایک نجی ٹی وی چینل کے مزاحیہ شو ’’تاروں سے کریں باتیں ‘‘ میں شریک تھے کہ اس دوران انہوں نے اپنی نابینا والدہ کا اس قدر احترام اور عقیدت سے ذکر کیا کہ انکی

آنکھوں سے آنسو نکل آئے ۔اس کے ساتھ شو میں موجود اداکار ہ و میزبان فضاء علی ، نسیم وکی ،گوشی خان ،حسن مراد ،الزبتھ رائے کی آنکھوں میں بھی بے اختیار آنسو نکل آئے اور کافی دیر تک ماحول افسردہ رہا ۔ اس موقع پر عارف لوہار نے کہا کہ آج میں جس مقام پر ہوں اس میں میری ماں کی دعاؤں کا صدقہ ہے ،میں جہاں بھی جاتا ہوں تو جانے سے پہلے میری والدہ مجھے بے شمار دعائیں دیتی ہیں اور کہتی ہیں کہ جہاں جا رہے ہو اس جگہ کی بھی خیر اور وہاں پر بسنے والے لوگوں کی بھی خیر ہو ۔انہوں نے کہا کہ میری ماں عظیم ہیں اور میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے انکی خدمت کا موقع مل رہا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…