پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

سیف سے شادی کرنے کا فیصلہ میری زندگی کا بہترین فیصلہ ہے : کرینہ کپور

datetime 26  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کی بے بو کرینہ کپور یہ بات سامنے لے آئیں کہ سیف نے انہیں کس طرح پرپوز کیا۔کرینہ کپور نے معروف ہدایت کار کرن جوہر کے مشہور شو ‘کافی ود کرن‘ میں شرکت کی اور بتایا کہ ہم ’یونان‘ میں فلم ’ٹشن‘ کے گیت ’چھلیا چھلیا‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔

اس وقت صرف میں گانے کی ریکارڈنگ کروا رہی تھی جب کہ سیف بیٹھے ہوئے تھے تاہم اچانک ہی سیف اٹھے اور میرے پاس آکر کہنے لگے کہ ’سنو شادی کرلیتے ہیں کیوں کہ میں شادی کرنا چاہتا ہوں، اس لیے چرچ چلتے ہیں اور آج ہی شادی کرتے ہیں۔کرینہ نے یہ بھی کہا کہ سیف کے اس طرح پرپوز کرنے پر میں نے انہیں کہا کہ کیا پاگل ہوگئے ہو؟ جس پر انہوں نے ڈھٹائی سے کہا کہ مجھے کوئی پروا نہیں بس ابھی شادی کرلیتے ہیں کیوں کہ میں اپنی زندگی تمھارے ساتھ گزارنا چاہتا ہوں اور اس وقت مجھے کوئی اور راستہ نظر نہیں آرہا۔اداکارہ نے کہا کہ سیف کی اتنی سنجیدگی دیکھتے ہوئے میں نے محسوس کیا کہ یہی وہ شخص ہے جس کا مجھے انتظار تھا۔ بے بو نے مزید بتایا کہ سیف مجھے پہلے ہی اپنی شادی اور بچوں سے متعلق بتا چکے تھے اور انہوں نے یہ بھی بتایا تھا کہ میرے دو بچے میری زندگی ہیں اور اس فیصلے پر وہ بھی میرے ساتھ ہیں، اس کے فوری بعد میں نے اْن کا یہ پرپوزل قبول کر لیا تھا اور اب مجھے لگتا ہے کہ میرا سیف سے شادی کرنے کا فیصلہ میری زندگی کا سب سے بہترین فیصلہ ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…