ہندو انتہا پسندوں کی توپوں کا رخ شاہ رخ خان کی طرف،پاکستان کیا چیز بھجوانےکاالزام لگا دیا؟نیا پنڈورا باکس کھل گیا

21  فروری‬‮  2019

ممبئی(آن لائن) ہندو انتہا پسندوں نے شاہ رخ خان پر منی لانڈرنگ کا الزام لگادیا، کروڑوں روپے خفیہ طریقے سے پاکستان بھجوانے کا الزام عائد۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ شاہ رخ خان نے بہاولپور ٹینکر حادثے کے متاثرین کے لیے 45 کروڑ روپے پاکستان بھجوائے۔

یہ ویڈیو وائرل ہونے کی دیر تھی کہ شاہ رخ خان سے محبت کا دعویٰ کرنے والے بھارتیوں نے یوٹرن لیتے ہوئے کنگ خان کے خلاف محاذ کھول لیا۔سوشل میڈیا صارفین نے کنگ خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا پلوامہ حملے کے بعد جب امیتابھ بچن اور سلمان خان سمیت متعدد بالی ووڈ فنکار حملے میں مرنے والے جوانوں کی مدد کررہے ہیں اسی وقت شاہ رخ خان بھارتی پیسے پاکستان بھجوارہے ہیں۔سوشل میڈیا پر یہ بھی کہا جارہا ہے کہ شاہ رخ خان نے حملے میں ہلاک ہونے والوں کے لیے ہمدردی کے بول تک نہیں بولے، شاہ رخ خان جان بوجھ کر ہندوؤں کے جذبات کو ٹھیس پہنچاتے ہیں۔ کچھ لوگوں نے لکھا ہم ہندو اگر شاہ رخ خان کی فلمیں دیکھنا بند کردیں تو یہ 45 کروڑ کیا 45 روپے بھی پاکستان بھجوانے کے لائق نہیں رہے گا۔بھارتی پاکستان سے نفرت میں اتنے اندھے ہوگئے ہیں کہ انہیں یہ بھی نہیں معلوم کہ شاہ رخ خان کی جانب سے 45 کروڑ روپے پاکستان بھجوائے جانے کی ویڈیو ابھی کی نہیں بلکہ اسے کروپ (کانٹ چھانٹ )کرکے اب وائرل کیاگیاہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…