میگھن مارکل کی نیویارک میں گود بھرائی کی خفیہ رسم

21  فروری‬‮  2019

نیویارک (این این آئی)برطانوی شاہی خاندان کی چھوٹی بہو ڈچز آف سسیکس امید سے ہیں اور ان کے ہاں رواں برس اپریل تک بچے کی پیدائش ہوگی۔شہزادے ہیری اور میگھن مارکل کے ہاں پہلے بچے کی متوقع پیدائش کے حوالے سے اکتوبر2018 میں شاہی خاندان نے تصدیق کی تھی۔

شاہی خاندان کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ ڈیوک آف سسیکس اور ڈچز آف سسیکس کے ہاں آئندہ برس کے موسم بہار تک بچے کی پیدائش متوقع ہے۔دونوں نے مئی 2018 میں شادی کی تھی۔شادی اور امید سے ہونے کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ میگھن مارکل اپنے آبائی ملک امریکا گئی ہیں۔برطانوی فیشن میگزین ’ووگ‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ میگھن مارکل 5 روزہ دورے کے لیے نیویارک پہنچیں، جہاں انہوں نے گود بھرائی کی رسم میں بھی شرکت کی۔اگرچہ میگھن مارکل کی گود بھرائی کی رسم کے حوالے سے شاہی خاندان کی جانب سے تصدیق نہیں کی گئی، تاہم متعدد امریکی و برطانوی نشریاتی اداروں نے اپنے ذرائع سے بتایا کہ گود بھرائی کی رسم خفیہ طور پر نبھائی گئی۔رپورٹ کے مطابق میگھن مارکل کی گود بھرائی کی تقریب پرتعیش ہوٹل میں منعقد کی گئی، جس میں ان کی قریبی دوستوں نے شرکت کی۔گود بھرائی کی تقریب میگھن مارکل کی کینیڈین اسٹائلسٹ دوست جیسیکا ملرونی کی جانب سے منعقد کی گئی۔اطلاعات کے مطابق گود بھرائی کی تقریب میں صرف 15 افراد نے شرکت کی اور تقریب کو انتہائی خفیہ رکھا گیا تھا۔میگھن مارکل گود بھرائی کی تقریب اور کچھ وقت دوستوں کے ساتھ گزارنے کے بعد شوہر ہیری کے ساتھ افریقی دورے پر جائیں گی، جہاں وہ کچھ دنی قیام کے بعد برطانیہ لوٹیں گی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…