منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

انوپم کھیر اور اکشے کھنہ کو وزیراعظم اور سیکرٹری کردار ادا کرنا مہنگا پڑگیا

datetime 17  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر کو من موہن سنگھ اور اکشے کھنہ کو ان کا سیکرٹری بننا اتنا مہنگا پڑا کہ اْن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔کچھ ہفتوں قبل ریلیز ہونے والی فلم ’’ایکسی ڈینٹل پرائم منسٹر‘‘ میں سابق وزیر اعظم من موہن سنگھ کا کردار انڈسٹری کے نامور اداکار انوپم کھیر نے جب کہ اْن کے سیکرٹری کا کردار اکشے کھنہ نے ادا کیا تھا تاہم اب دونوں اداکاروں کو مشکلات سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سدھر کمار اوجھا نامی وکیل نے فلم’’ایکسی ڈینٹل پرائم منسٹر‘‘ کے ہدایت کار وجے گٹے

اور اداکاروں کیخلاف قانونی چارہ جوئی کیلئے عدالت میں پٹیشن دائر کی تھی جس میں انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ فلم میکرز مختلف گروہوں کے درمیان نفرت پروان چڑھارہے ہیں، فلم کے ذریعے قابلِ اعتراض مواد بیچ رہے ہیں اور امن کے ماحول کو جان بوجھ کر خراب کرنے کی مجرمانہ سازش کر ر ہے ہیں۔مقدمے کی سماعت کے بعد عدالت کی جانب سے پولیس کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا جس کے بعد پولیس نے فلم میکرز اور مرکزی کردار ادا کرنے والے انوپم کھیر اور اکشے کھنہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

موضوعات:



کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…