لاہور (این این آئی) پاکستان کے نامور گلوکار عارف لوہارنے کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ پنجابی ثقافت کو مد نظر رکھ کر گیت گائے ہیں،جب بھی بیرون ملک جاتا ہوں پرستاروں کی اپنے ساتھ محبت دیکھ کر خوش ہوجاتا ہوں، صوفیانہ کلام کے ذریعے صوفی بزرگوں کا کلام لوگوں تک پہنچایا ہے اور پنجابی زبان کو فروغ دینے کیلئے جو کچھ بھی مجھ سے ہو سکتا تھا وہ میں نے کیا اسی وجہ سے پنجاب میں زیادہ مقبول تصور کیا جاتا ہوں۔ایک انٹرویو میں عارف لوہار نے کہا کہ میرا تعلق
پنجاب سے ہے مگر میں پنجاب ہی نہیں بلکہ پورے پاکستان کا فنکار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے آج جو شہرت اور عزت ملی ہے اس میں صوفیانہ کلام کا سب سے زیادہ ہاتھ ہے اور یہ میری خوش قسمتی ہے کہ میں اپنے کلام کے ذریعے صوفیانہ کلام کو لوگوں تک پہنچاتا ہوں جس سے ایک پیغام لوگوں تک پہنچتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے پسندیدہ گلوکار کے بارے میں صرف اتنا ہی کہتا ہوں کہ ہر پھول کی اپنی اپنی خوشبو ہوتی ہے اور اسی طرح ہر گلوکار کا اپنا اپنا مقام ہے۔