جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

معروف فنکار قاضی واجد کی پہلی برسی آج منائی جائے گی

datetime 11  فروری‬‮  2019 |

کراچی(این این آئی) ریڈیو اور ٹی وی کے معروف فنکار قاضی واجد کی پہلی برسی آج منائی جائے گی۔ریڈیو اور ٹیلی وژن پر کئی یادگار کردار ادا کرنے والے قاضی واجد کا اصل نام قاضی عبدالواجد انصاری تھا۔ وہ 1943ء کو لاہور میں پیدا ہوئے انہوں نے قیام پاکستان کے بعد اپنے خاندان کے ہمراہ کراچی میں سکونت اختیار کی۔انہوں نے 10 برس کی عمر میں اپنے فنی کیریئر کا آغاز کیا۔

اور پہلی مرتبہ ریڈیو پاکستان پر بچوں کے پروگرام نونہال میں صدا کاری کے جوہر دکھائے۔وہ 25 برس تک ریڈیو سے منسلک رہے اور اپنی شاندار صدا کاری سے سب کو اپنے سحر میں جکڑے رکھا بعدازاں جب سن 60ء کی دہائی میں پاکستان ٹیلی ویڑن کا آغاز ہوا تو قاضی واجد اس سے منسلک ہو گئے۔قاضی واجد کو 1967ء میں ٹی وی سے پیشکش ہوئی ان کا ٹی وی کے لیے پہلا ڈرامہ ایک ہی راستہ تھا جس میں انہوں نے منفی کردار نبھایا تاہم سن 1969ء میں ڈرامہ ’خدا کی بستی‘ شروع ہوا تو اس میں قاضی واجد کو راجہ کا کردار ملا جس نے انھیں ملک بھر میں مشہور کردیا۔ویسے تو قاضی واجد نے ٹیلی ویڑن پر ان گنت کردار ادا کیے تاہم ‘دھوپ کنارے، ان کہی، تنہائیاں، حوا کی بیٹی، خدا کی بستی، چاند گرہن، پل دو پل، تعلیم بالغاں اور ’انارکلی‘ اور دھوپ کنارے میں یادگار کارکردگی پر انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔قاضی واجد 11 فروری 2018ء کو دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے کراچی میں انتقال کرگئے۔ فن کے لیے ان کی غیر معمولی خدمات پر حکومت پاکستان نے انھیں 14 اگست 1988ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…