معروف پاکستانی گلو کار عاطف اسلم مرسڈیز نہ چلنے پر رکشہ چلانے پر مجبور

8  فروری‬‮  2019

بنکاک (این این آئی)نامور پاکستانی گلوکار عاطف اسلم اس وقت بینکاک میں موجود ہیں، جہاں وہ گاڑی کے بجائے رکشہ چلانے پر مجبور ہوگئے۔پاکستان کے سب سے کامیاب گلوکار مہنگی ترین گاڑی مرسڈیز میں بیٹھے تو ضرور تاہم اس میں سفر کرنے میں ناکام رہے، کیوں کہ یہ گاڑی کسی خرابی کے باعث چل ہی نہیں پائی۔جس کے بعد گلوکار کو کوئی دوسری گاڑی بھی نہیں ملی اور وہ رکشے میں بیٹھنے پر مجبور ہوگئے۔

لیکن اس موقع پر بھی انہیں شرمندگی کا سامنا ہی کرنا پڑا، کیوں کہ ان کے پاس اس رکشے کی چابی تک نہیں تھی۔اس واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، لیکن اس سے قبل کے آپ سنجیدہ ہوں ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ یہ عاطف اسلم کا مداحوں سے کیا جانے والا ایک مذاق تھا۔عاطف اسلم نے خود بھی اس ویڈیو کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیا۔ویڈیو میں عاطف اسلم مرسڈیز سے اتر کر رکشہ میں بیٹھ گئے، تاہم انہوں نے چن اسے چلانا چاہا تو رکشے میں چابی موجود نہیں تھی۔جس کے بعد عاطف اسلم نے اپنے دوست سے رکشے کی چابی مانگتے ہوئے کہا کہ ’چابی تو دے‘، تاہم اس موقع پر بھی انہیں شرمندگی کا سامنا ہوا کیوں کہ یہ رکشہ ’ٹک ٹک‘ تھا جسے بینکاک کی روایتی سواری کہا جاتا ہے۔ٹک ٹاک کو چلانے کے لیے چابی کی ضرورت نہیں بلکہ یہ آٹومیٹک طریقے سے اسٹارٹ ہوتی ہے۔واضح رہے کہ عاطف اسلم گلوکاری کے ساتھ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی فعال رہتے ہیں تاکہ وہ مداحوں کے ساتھ رابطے میں رہیں۔حال ہی میں عاطف اسلم کا گانا ’12 بجے‘ بھی سامنے آیا تھا، جسے انٹرنیٹ پر خوب پسند کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…