فلم ’’ہندی میڈیم2 ‘‘ کیلئے کرینہ کپور کوشامل کرنے کا فیصلہ

  جمعرات‬‮ 7 فروری‬‮ 2019  |  10:50

ممبئی (این این آئی)پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے 2017 میں بولی وڈ میں فلم ’ہندی میڈیم‘ کے ساتھ ڈیبیو کیا جو باکس آفس پر کامیاب ثابت ہوئی تھی۔فلم ’ہندی میڈیم‘ کی ہدایات ساکت چوہدری نے دی تھی، جس کے سیکوئل پر کام کیا جارہا ہے۔جب سے اس کامیاب فلم کے سیکوئل بننے کی رپورٹس سامنے آئیں، اس میں موجود مرکزی اداکارہ کے لیے کئی نام سامنے آئے، جبکہ اب ایسی خبریں بھی سامنے آرہی ہیں

کہ کرینہ کپور خان کو فلم میں کاسٹ کرنے کا ارادہ کیا جارہا ہے۔ کرینہ کپور خان سے فلم ’’ہندی میڈیم 2‘ ‘میں کام کرنے کے لیے رابطہ کیا گیا، جس پر اداکارہ غور بھی کررہی ہیں، تاہم انہوں نے ابھی کوئی جواب نہیں دیا۔فلم ’ہندی میڈیم‘ میں صبا قمر کے ساتھ عرفان خان نے مرکزی کردار نبھایا تھا، جبکہ’’ ہندی میڈیم 2 ‘‘میں بھی عرفان خان ہی مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔یاد رہے کہ فلم ہندی میڈیم میں صبا قمر اور عرفان خان نے میاں بیوی کا کردار نبھایا تھا، جو اپنی بیٹی کو ایک اچھے اسکول میں داخلہ دلانے کی جدوجہد کرتے ہیں۔فلم کی ریلیز کے بعد یہ باکس آفس پر تو کامیاب ہوئی تھی، اس کے ساتھ ساتھ بھارتی تجزیہ کاروں اور مداحوں نے صبا قمر کی کارکردگی کو خوب سراہا تھا۔ہندی میڈیم 2 سے متعلق رپورٹس سامنے آنے کے بعد مداحوں نے صبا قمر کو واپس اس فلم میں دیکھنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا تھا۔لیکن اب شاید اس فلم کے سیکوئل میں بولی وڈ بیبو صبا قمر کی جگہ لے لیں گی۔خیال رہے کہ کرینہ کپور خان اس وقت اپنی فلموں ’گڈ نیوز‘ اور ’تخت‘ میں بھی مصروف ہیں۔



موضوعات:

زیرو پوائنٹ

بیوپار

شکاگو کینڈی کا راز بہت دنوں بعد کھلا اور ہم یہ راز جان کر حیران رہ گئے‘ وہ روز بیسیوں مرتبہ کینڈی کا ذکر کرتا تھا‘ ایک ہاتھ سینے پر رکھتا تھا‘ سر تھوڑا ساآگے جھکاتا تھا اورمنہ ہی منہ کچھ بدبدا کر کہتا تھا ’’ میں شکاگو کینڈی کا شکریہ ادا کر رہا ہوں‘ وہ نہ ہوتی تومجھے آج ....مزید پڑھئے‎

شکاگو کینڈی کا راز بہت دنوں بعد کھلا اور ہم یہ راز جان کر حیران رہ گئے‘ وہ روز بیسیوں مرتبہ کینڈی کا ذکر کرتا تھا‘ ایک ہاتھ سینے پر رکھتا تھا‘ سر تھوڑا ساآگے جھکاتا تھا اورمنہ ہی منہ کچھ بدبدا کر کہتا تھا ’’ میں شکاگو کینڈی کا شکریہ ادا کر رہا ہوں‘ وہ نہ ہوتی تومجھے آج ....مزید پڑھئے‎