منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

معروف پاکستانی اداکارہ نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

datetime 17  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) اداکاروں کو سوشل میڈیا کے ذریعے جہاں اپنے مداحوں سے رابطے میں رہنے کا ذریعہ میسر آتا ہے وہیں ٹرولز کا بھی سامنا رہتا ہے۔ بعض لوگ ٹرولز پر کوئی توجہ نہیں دیتے لیکن اداکارہ عینی جعفری جیسے لوگ موقع پر ہی حساب برابر کردیتے ہیں۔

انسٹاگرام پر انہوں نے اپنی کزن کو سالگرہ کی مبارکباد دی تو مہوش نور نامی خاتون نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا ’’ ابھی عمرہ کرکے آئی ہے اور ابھی سے بے غیرتی شروع ‘‘۔ خیال رہے کہ اداکارہ عینی جعفری رحمان کچھ روز پہلے عمرہ کرکے واپس آئی ہیں۔خاتون کی جانب سے سخت الفاظ میں تنقید کی گئی تو اداکارہ نے بھی اسے منہ توڑ جواب دیا۔ عینی جعفری نے کہا کہ وہ آیت دکھائیں جس میں کہا گیا ہو کہ آپ عمرہ کرنے کے بعد مسکرا نہیں سکتے۔جب آپ یہ کام کرلیں تو خود پر مہربانی کریں اور مجھے انسٹاگرام پر ان فالو کردیں۔عینی جعفری کی جانب سے یہ جواب دیا گیا تو خاتون نے نہ صرف اپنا تبصرہ ڈیلیٹ کردیا بلکہ اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہی بند کردیا۔عینی جعفری نے ایک تفصیلی پوسٹ میں کہا کہ وہ عمومی طور پر اس طرح کے ٹرولز پر توجہ نہیں دیتیں لیکن اس ایک کمنٹ نے انہیں مجبور کیا کہ وہ جواب دیں۔ اداکارہ نے اپنے فالوورز کو مخاطب کرکے کہا کہ اگر ان میں سے بھی کوئی مسکرانے کو بے غیرتی سمجھتا ہے تو برائے مہربانی خود ہی انہیں ان فالو کردے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…