ممبئی(آئی این پی) بالی ووڈ اداکار انیل کپور اور ان کی صاحبزادی سونم کپور کی آنے والی نئی فلم ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا کا گانا گڑ نال عشق میٹھاریلیز کردیا گیا۔ اس گانے میں ایک مہندی کی تقریب کا منظر فلمایا گیا ہے جس میں انیل کپور اورسونم کپوررقص کر رہے ہیں۔ فلم میں ہم جنس پرستی
کا موضوع شامل کیا گیا ہے اور اسے سال کی غیر متوقع رومانوی کہانی قرار دیا جارہا ہے۔اداکار انیل کپور اور انکی صاحبزادی سونم کپور حقیقی زندگی کے بعد فلمی دنیا میں بھی باپ بیٹی کے کردار میں نظر آئیں گے۔فلم رواں سال یکم فروری کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔