جمعرات‬‮ ، 05 مارچ‬‮ 2026 

ہراسانی الزام : ارشد وارثی راجکمار ہیرانی کی حمایت میں بول پڑے

datetime 16  جنوری‬‮  2019 |

ممبئی(این این آئی) اداکار ارشد وارثی ہراسانی کے الزام کا سامنا کرنے والے بالی ووڈ ہدایت کار راجکمار ہیرانی کی حمایت میں بول پڑے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکار ارشد وارثی نے کہا ہے کہ میرے لیے اس وقت بغیر کسی نتیجے کے اس موضوع سے بات کرنا یا کسی کے بارے میں رائے کا اظہار کرنا بہت ہی غلط ہوگا کیوں کہ مجھے اس کیس کے حوالے سے کوئی علم نہیں حتیٰ کہ مجھے ابھی یہ بھی نہیں پتا کہ یہ الزام کتنا سچ ہے اور کس قدر قابل اعتبار ہے۔ارشد وارثی نے کہا کہ

ہراسانی کے معاملے کی باقاعدہ طور پر ہر زاویئے سے تحقیقات ہونی چاہئیں لیکن اگر ذاتی طور پر راجکمار ہیرانی سے متعلق میری رائے پوچھی جائے تو وہ ایک حیرت انگیز آدمی اور محبت کرنے والے شخص ہیں اور میری جتنے عرصے اْن سے وابستگی رہی ہے تو آج تک میں نے انہیں کچھ بھی غلط کرتے ہوئے نہیں دیکھا، اْن پرہراسانی کا الزام میرے نزدیک ناقابل قبول ہے۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل ایک خاتون اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے راجکمار ہیرانی پر ہراسانی کا الزام عائد کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عربوں کا کیا قصورہے؟


ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…