منگل‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2026 

سنسر بورڈ نے بھارتی فلم کو پاکستان میں ریلیز کیلئے کلیئر کر دیا

datetime 16  جنوری‬‮  2019 |

کراچی(این این آئی) سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کی زندگی پرمبنی فلم ’’دی ایکسیڈنٹل پرائم منسٹر‘‘ کو پاکستان میں نمائش کی اجازت مل گئی۔پاکستان سنسربورڈ کے چیئرمین دانیال گیلانی نے فلم ’’دی ایکسیڈنٹل پرائم منسٹر‘‘ کی پاکستان میں نمائش کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سنسربورڈ نے فلم کوپاکستان میں ریلیزکے لیے کلیئر کردیا ہے۔ فلم پروڈیوسرجینتی لال نے ’’دی ایکسیڈنٹل پرائم منسٹر‘‘ کو پاکستان میں نمائش کی اجازت ملنے پر خوشی کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ اب پاکستانی شائقین

بھی اس فلم سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔جینتی لال نے مزید کہا بطورکرکٹرمیں نے عمران خان کی ہمیشہ تعریف کی ہے اوراب بطور وزیر اعظم میں ان کی بہت عزت کرتا ہوں، میں پاکستانی سنسر بورڈ کا بھی مشکورہوں جنہوں نے فلم کو ریلیز کی اجازت دی۔واضح رہے کہ فلم ’’دی ایکسیڈنٹل پرائم منسٹر‘‘ میں اداکار انوپم کھیر نے سابق بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ کا مرکزی کردارنبھایا ہے جب کہ دیگرکاسٹ میں اداکار اکشے کھنا بھی شامل ہیں۔ فلم (کل)18 جنوری کو پاکستان میں ریلیز کی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…